مین ہیٹن میں فائرنگ اور گاڑی سے لوگوں کو کچلنے کے واقعے میں8 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں مصروف شاہراہ پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی، جس کے بعد ایک کار سوار شخص نے سڑک پر بھاگتے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے تاہم ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے ،جسے تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔
عینی شاہدین نے جائے واردات کو خون سے لت پت قرار دیا ہے جہاں خوف زدہ لوگ چیخ و پکار کرتے رہے۔ راستہ پر لاشیں پڑی ہیں یا پھر ٹوٹی ہوئی سائیکلوں کے ملبے کا ڈھیر۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی آواز کے بعد بھگڈر مچ گئی ،اور اس دوران ایک تیز رفتار کار کو دیکھا گیا جس نے بھاگتے لوگوں پر کار چڑھا دی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔













