حیدرآباد کے گرلز ہائی اسکول میں سول سروس کے پرچے کے دوران چھاپہ مار ٹیم نے کمرے سے ’جوائس جو‘ نامی خاتون امیدوار کو شک کی بنیاد نشست سے اٹھایا اور تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران پتہ چلا کہ اس نے نقل کرنے کیلئے کان میں بلیو ٹوتھ ڈیوائس لگائی ہوئی تھی اور اس کی مدد سے وہ اپنا پرچہ حل کرنے میں مصروف تھی، جبکہ فون پر دوسری جانب اس کا پولیس اہلکار شوہر سوالات کے جوابات بتا رہا تھا۔
خاتون کے پولیس اہلکار شوہر کی شناخت سفیر کریم کے نام سے ہوئی جس کے بعد چھاپہ مار ٹیم نے خاتون کو پولیس کے حوالے کرکے انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا۔
چنئی پولیس نے خاتون کے خلاف امتحان میں نقل کر نے کی دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ اُس کے پولیس افسرشوہر کو تحقیقات مکمل ہونے تک عہدے سے برطرف کردیا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق تحقیقات میں اگر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سفیر کریم کو نوکری سے بے دخل کیا جاسکتا ہے۔












