جامعہ کراچی میں خود کش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ، سہولت کار کا خاکہ تیار

0
916

جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین پر خود کش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، دھماکے کے مرکزی سہولت کار زیب کا خاکہ تیار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث دہشتگرد کا خاکہ سی ٹی ڈی نے فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والا بیگ دہشتگرد زیب نے تیار کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مطلوب دہشتگرد دہلی کالونی میں ہیبتان کی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر رہا ہے، دہشتگرد زیب بی ایل اے مجید بریگیڈ کے دہشتگردوں کو تربیت دیتا ہے جبکہ دہشتگرد داد بخش عرف شعیب نے بھی زیب سے تربیت حاصل کی، ذرائع کے مطابق داد بخش کو 2020 میں افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY