نوازشریف لند ن سے روانہ، آج صبح 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے

0
106

سابق وزیراعظم نوازشریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وہ آج صبح 9 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔
نیب نے اسلام آباد ائر پورٹ پر سابق وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں کرلیں، 10 رکنی ٹیم کو نواز شریف کے جہاز تک رسائی کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نواز شریف سے احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کرائے گی، روانگی سے قبل لندن میں نوازشریف سے اس حوالے سے صحافیوں نے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی چیزیں پہلے بھی دیکھ اور بھگت چکے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انھیں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں بھی 27 سال کی سزا ہوئی تھی، وہ سزا کس قانون کے تحت دی گئی تھی؟ ایک سیکنڈ میں منتخب وزیراعظم کو ہائی جیکر بنادیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY