قائداعظم کی صاحبزادی دینا واڈیا انتقال کرگئیں

0
134

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی صاحبزادی دینا واڈیا لندن میں انتقال کرگئیں۔

قائداعظم کی بیٹی دیناواڈیا 15اگست 1919 ءکو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے عمر کا بیشتر حصہ بھارتی شہر ممبئی میں گزارا اور وہیں شادی کے بندھن میں بھی بندھیں کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق دینا واڈیا قائد اعظم محمد علی جناح کی اکلوتی بیٹی تھیں،جن کی انتقال کے وقت عمر 98 سال تھی۔
دینا واڈیا نے سوگواروں میں ایک صاحبزادے نوسلی واڈیا ، بہو اور دو پوتوں کو چھوڑا ہے۔

قائداعظم کو اپنی بیٹی سے بہت زیادہ محبت تھی مگر باپ بیٹی کا تعلق اس وقت متاثر ہوا جب دینا نے ایک پارسی شخص نیویلے واڈیا سے سترہ سال کی عمر میں شادی کرلی۔

دینا اور نیویلے ممبئی میں رہائش پذیر رہے اور جب اس جوڑے کی طلاق ہوئی تو ان کے دو بچے تھے، بعد ازاں وہ بیٹے کے ساتھ نیویارک منتقل ہوگئیں۔

دینا واڈیا 1948 میں پہلی بار اس وقت پاکستان آئیں جب ان کے والد محمد علی جناح کا انتقال ہوا تھا۔

وہ آخری بار 2004 میں اپنے بیٹے نسلی واڈیا اور پوتوں جہانگیر اور نیس کے ہمراہ پاکستان آئیں۔

اس دورے کے دوران اپنے والد کے مقبرے کا دورہ کرنے کے بعد انہوں نے وزیٹرز بک پر لکھا ‘ یہ بہت زبردست اور اداس کردینے والا لمحہ ہے، خدا پاکستان کے بارے میں جناح کے خواب کو پورا کرے’

SHARE

LEAVE A REPLY