فرزانہ ناز(شہید کتاب) احتجاجی تحریک کے فعال کارکن احمد رضا راجہ نے راولپنڈی سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی بھی دوست سنجیدگی سے کسی کا نام لے کر اس پر فرزانہ ناز کے قتل کا الزام لگاتا ہے , تو وہ شہید کتاب تحریک سے مخلص نہیں .
انکا کہنا ہے کہ یہ ایک انسان کی رحلت کا معاملہ ہے , اس سلسلہ میں ہم سب کو دنیا و آخرت ہر دو حوالوں سے سوچ کر بات کرنا ہو گی . ادبی حلقہ کے تمام احباب صرف ویڈیو سامنے لانے کے مطالبہ پر دھیان دیں , ویڈیو مانگنے کا مقصد صرف لواحقین کے خدشات دور کرنا ہیں . وہ صدمے میں ہیں
انہوں نے کہا کہ اسماعیل بشیر ایک معروف اور سچا فن کار ہے سو انتہائی حساس بھی ہے . وہ ابھی تک ذہنی طور پر اس قابل ہی نہیں کہ ان معاملات کی طرف توجہ دیں . لیکن جب وہ کسی پر الزام لگائیں گے تو کوئی اہمیت ہو گی ,
لہٰذا سوشل میڈیا یا ادبی حلقہ میں نام لے کر اس طرح الزام لگانے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور ایسی تمام پوسٹیں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں













