آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، ژوب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ایف سی بلوچستان نے کامیاب آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس آپریشن کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے معاون کار کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY