ٹیکساس کے بیپٹسٹ چرچ میں فائرنگ کرکے27افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کی شناخت ڈیون کیلی کے نام سے ہو گئی ہے،ڈیون کیلی کو امریکا کے وفاقی اور ریاستی قانون نافذ کرنے والے حکام نے شناخت کیا۔

امریکی ایئر فورس کے ترجمان این اسٹیفنک نے اس کی شناخت ہونے کی تصدیق کرتے ہو ئےبتایا کہ 26سالہ ڈیوڈ کیلی 2010سے 2014 تک ہولومون ایئر فورس بیس میں لاجسٹکس کی تیاری کے سیکشن میں خدمات سرانجام دے چکا ہے ،یہ ایئر بیس نیو میکسکو سٹی میں واقع ہے۔
کیلی اپنی بیوی اور بچے پر حملے کے الزام میں 2012میں کورٹ مارشل کا بھی سامنا کر چکا ہے،اسے خراب کارکردگی اوربرے روئیے کی بنیاد پر12ماہ کی قید اورعہدے سے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

حکام نے ابتدائی تفتیش میں بتایا تھا کہ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا ہےتاہم اب پولیس کا موقف ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح شخص باہر نکل کر کار میں جا بیٹھا اورفرار کی کوشش کی ،اس کے تعاقب کے دوران یا تو اس نے خود کو گولی مارلی یا پھر پولیس کی گولی لگنے سے وہ ہلاک ہوگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY