کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار نعمان کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم راحیل کو سزائے موت سنا دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کراچی میں قتل کیے گئے پولیس اہلکار نعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم راحیل کو موت کی سزا سنائی۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق اور اے ایس آئی سہیل زخمی ہوگیا تھا۔
ملزم راحیل کو پولیس مقابلے اقدام قتل اور غیر قانونی اسلحے کیس میں مجموعی طور پر 22 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف آرام باغ تھانے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔












