ایف آئی اے کی اصغرخان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

0
723

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے شواہد نہیں کہ کارروائی کی جاسکے۔

سپریم کورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائی گئی انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ معاملہ 25 سال سے زائد پرانا ہے اور اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بینکوں سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی نہیں ملا، جن سیاستدانوں پرپیسے لینے کا الزام تھا انہوں نے بھی انکار کر دیا ہے۔

ایف آئی اے کی رپورٹ اور کیس بند کرنے کی سفارش کی درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کر دی ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے رواں برس مئی میں وفاقی حکومت کو اصغر خان کیس سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے اصغر خان کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY