چہل قدمی ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتی ہے

0
1592

کھانے کے فوری بعد چہل قدمی ذیابیطس جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ ڈرامائی حد تک کم کردیتا ہے۔

یہ بات نیوزی لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

اوٹاگو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کھانے کے فوری بعد دس منٹ کی چہل قدمی ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 26 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھانے کے بعد چہل قدمی بلڈ شوگر کی سطح میں ڈرامائی کمی لاتی ہے۔

تحقیق کے دوران اس مرض کے شکار افراد کو روزانہ آدھے گھنٹے کی چہل قدمی کی ہدایت کی بئی جبکہ صحت مند افراد کو دن میں تین بار ہر کھانے کے پانچ منٹ بعد دس، دس منٹ کی واک کا کہا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ کھانے کے بعد یہ جسمانی سرگرمی بہت زیادہ فائدہ مند اور بلڈ شوگر لیول کو نمایاں حد تک کم کرتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس عادت کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول میں کمی آتی ہے جس سے غذا میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم میں جذب ہوتا ہے جو کہ انسان کو سست کرتا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی کالج لندن کی ایک الگ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر ہفتے 150منٹ کی ورزش ذیابیطس جیسے مرض کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY