اسلام آباد، سندھ، بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر کا بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس جنید غفار کی بطور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جسٹس روزی خان بڑیچ کا بطور چیف جسٹس بلوچستان اور جسٹس عتیق شاہ کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 193(1)کے تحت ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تقرری کی منظوری دی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

ملک کی چاروں ہائی کورٹس سمیت اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹس تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تمام ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کردیا گیا ہے، جو اب 19 مئی کو ہوگا۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور ہوگا، ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

4مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کی گئی ہیں، ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بنچ میں زیر سماعت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY