افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے ملٹری انچارج سمیت2 شدت پسند مارے گئے۔
افغان حکام کے مطابق گزشتہ روز ضلع نازیان میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا، ڈرون حملے میں داعش کا ملٹری انچارج مولوی ہاشم اورکزئی بھی ہلاک ہوا ہے۔
ڈرون حملے میں کسی شہری کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں تاہم اتوار کو بھی ننگرہار میں امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے 3 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں7 جنگجو مارے گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY