رنبیر کے ساتھ تصاویر، ماہرہ خان نے معافی مانگ لی

0
766

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر کے معاملے پر پہلی مرتبہ لب کشائی کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھی انسان ہیں اور ان سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ میں خود کو بہت مضبوط خاتون تصور کرتی ہوں لیکن اس واقعے نے مجھے توڑ کر رکھ دیا تھا۔ میں رنبیر کپور کے ساتھ اپنی تصاویر پر ردعمل دینا چاہتی تھی لیکن میں ایسا نہیں کر سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ جب ان کی تصاویر منظرِ عام پر آئیں تو ان کے مداح اور دیگر لوگ بہت دلبرداشتہ ہوئے تھے، بالکل اسی طرح جیسے ان کی نانی اور ماموں ان تصاویر کو دیکھ کر ہوتے۔ اس لیے انہوں نے اپنی اس غلطی سے سبق حاصل کیا ہے۔ ماہرہ خان نے تسلیم کیا کہ اب اگر میں کسی بوڑھی خاتون سے ملتی ہوں اور وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ انہیں وہ تصاویر پسند نہیں آئی تھیں تو میں فوراً مانگتی ہوں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان کی بالی ووڈ ایکٹر رنبیر کپور کے ساتھ سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شائع ہوئیں تھیں جس میں انھیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک مسلمان اور پاکستانی لڑکی کو اس طرح کی حرکت زیب نہیں دیتی۔ ماہرہ کو جب سوشل میڈٰیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو رنبیر کپور نے ان کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بہت اچھی اور عزت دار خاتون ہیں، ان پر تنقید بند کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY