ايرانی صدر حسن روحانی نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کو للکارا نہ جائے۔ ان کے بقول ايران کو ڈرانے دھمکانے سے رياض حکومت کو کچھ حاصل نہيں ہو گا۔ روحانی نے مزيد کہا کہ ايرانی عوام کی طاقت کی وجہ سے سعوی عرب آج تک ان کا کچھ بگاڑ نہيں سکا ہے۔

ان کا يہ بھی کہنا تھا کہ امريکا نے بھی اپنے تمام اتحاديوں کو ملا کر ايران کے خلاف مہم چلائی،تاہم اس سے کچھ حاصل نہيں ہو سکا۔ شيعہ اکثريت والے ملک ايران اور سنی سعودی عرب کے مابين ان دنوں حالات انتہائی کشيدہ ہيں اور دونوں اطراف سے تلخ بيان بازی جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY