نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کے معاملے میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔
سابق وزیراعظم نے حتساب عدالت میں زیر سماعت 3ریفرنسز کو یکجا کرنے کے لیے درخواست دائر کی تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی۔
نواز شریف نے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کی اپیل منظور کرتے ہوئے سماعت کے لیے 16 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اپنے چیمبر میں اپیل کی سماعت کریں گے

SHARE

LEAVE A REPLY