اسٹار آل رائونڈرشعیب ملک پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے، جنوبی افریقہ کے سابق کپتان جوہان بوتھا اسسٹنٹ کوچ کے طور پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر کرکٹ وسیم اکرم نے کہا کہ ’شعیب اس وقت اپنےکیریئر کی سب سے بہترین فارم میں ہیں اور دنیا میں ہونے والی تمام مشہور ٹی 20 لیگز میں حصہ لینے کے باعث ان کے پاس بہت تجربہ ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس ٹیم کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔‘
وسیم اکرم نے مزید کہا کہ ’شعیب کی آل رائونڈ کارکردگی یقینا ٹیم میں موجود ہر کھلاڑی کو بہت فائدہ پہنچائے گی اور میں پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ان کو پر فارم کرتا ہوا دیکھنے کے لیے بہت پر جوش ہوں۔‘
ملتان سلطان کے صدر عشرشون کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ہیڈ کوچ ٹام موڈی کی زیر سر پرستی کوچنگ اسٹاف میں محمد وسیم اور جوہان بوتھا کی شمولیت پول کی مضبوطی کی علامت ہے جبکہ ٹیم منیجر کے طور پر ندیم خان کی شمولیت ایک خوشگوار اضافہ ہے۔‘
عشرشون نے کہا کہ ہم اپنی فرنچائز میں شعیب ملک کو دیکھ کر بھی بہت پر جوش ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اپنے کھیل کے جارحانہ انداز کے باعث ٹیم کی قیادت کے طور پر کریں گے۔ اس کے علاوہ اس سیزن میں ان کی موجودگی کا ملتان سلطانز کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔‘

SHARE

LEAVE A REPLY