حسن، حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش

0
44

حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کی تعمیلی رپورٹ اور حسین نواز کے چار بینک اکاونٹس کی تفصیل احتساب عدالت میں پیش کردی گئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سماعت شروع کی تو نیب کے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی کے باعث وقفہ کردیا گیا، بعد ازاں سماعت دوبارہ شروع ہوئی توتفتیشی افسر نے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کے لیے تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
تفتیشی افسرنے حسین نواز کے 4بینک اکاؤنٹ کی تفصیل عدالت میں پیش کردی۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نیب کے مطابق حسین نواز کے نجی بینک کے 4اکاؤنٹس میں رقم بھی موجود ہے۔
نیب رپورٹ کے مطابق حسین نواز کے ایک بینک اکاؤنٹ میں 3992 ڈالرز، دوسرے میں 4272 یورو موجود ہیں ۔تیسرے بینک اکاونٹ میں207اعشاریہ 53 پاؤنڈزتھے جبکہ چوتھے اکاؤنٹ میں 3لاکھ 82ہزارتیس سواکاسی روپے موجود ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے میں حسن اور حسین نواز کی کوئی پراپرٹی نہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور اور بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
تفتیشی افسر محمد کامران نے عدالت کو بتایا کہ حسین اور حسن کی بذریعہ اشتہارطلبی کےعدالتی حکم پرعملدرآمدکرایاگیا،دونوں ملزمان کے اشتہارات رہائش گاہوں اور عدالتی نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے، ماڈل ٹاؤن اور رائے ونڈ روڈ پرملزمان حسین اور حسن کے اعلانات بھی کرائے گئے ۔
تفتیشی افسر کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ پراپرٹیز پرلگانےکے لیے نوٹس بذریعہ فارن آفس بھجوائے، جو وہاں لگادیے گئے ۔ دونوں ملزمان کو عدالت کی طرف سے دی گئی ایک ماہ کی مدت ختم ہو چکی ہے۔
ملزمان نے جان بوجھ کر خود کو چھپا رکھا ہے،عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہے،عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، مفرور ملزمان کو اشتہاری ملزم قرار دیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY