آیا منبر پہ جو شبیر کی مدحت کے لیے
کھول دی چشم بشر بحر فضیلت کے لیے
گنبد عرش پہ محفوظ ھے فرمان رسول
دم کرو ناد علی اپنی حفاظت کے لیے
آل عمران کی یٰسین و محمد کی قسم
اُلفت آل ضروری ہے شفاعت کے لیے
ذکر شبیر میں ھے ذکر خدا ذکررسول
نسخہ یہ خاص ھے ایماں کی حرارت کے لیے
ھم کو یہ درس ملا کرب و بلا سے شاھین
سر جھکاؤ نہ کبھی ظلم کی بعیت کے لیے
شاھین آشرف علی
کویت













