ڈیرہ اسماعیل خان حملےکی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی و انجن نمبرکا پتا چلا لیا گیا ہے، گاڑی کے انجن پارٹس وہیکل ٹیمپرنگ چیک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں جب کہ گاڑی جس کے نام رجسٹرڈ ہے جلد پتا چل جائے گا۔

دستاویز میں بتایاگیا ہےکہ حملے میں مرنے والا دہشتگرد صفت اللہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈ سے افغانستان گیا تھا، صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 7 مارچ کو بنارس آباد پشاور اور 8 مارچ کو جمرود ضلع خیبر تھی، دہشتگرد صفت اللہ کی موبائل لوکیشن 25 اپریل کو ڈانڈے درپہ خیل میرانشاہ تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY