وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے ،ان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر عوام نے بھرپور احتجاج کیا ،اس دوران پولیس اور مظاہرین کےدرمیان دھکم پیل بھی ہوئی ۔
زمان پارک کے باہر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے ڈیلی ویجز ملازمین نے احتجاج کیا ،پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر احتجا ج کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔












