نیب ہیڈکوارٹر میں اجلاس کے دوران چیئرمین نیب برہم ہوگئے، انہوں نے کہا کہ زیرالتوا 499 انکوائریاں منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچیں ،287 تحقیقات کو دس ماہ میں مکمل کیوں نہیں کیا گیا؟

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرمیں اجلاس ہوا۔ چیئرمین نیب نے صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے900 ارب روپے ریکوری کے لیے نیب پراسیکیوشن کوعدالتوں سےرجوع کرنے کی ہدایت کی اورکہا کہ زیرالتوا مقدمات پرانکوائری اورتفتیش مکمل کرکے ریفرنس بنائےجائیں۔

جاوید اقبال کامزیدکہنا تھا کہ نیب کے1138 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔

چیئرمین نیب نے زیرالتوا مقدمات پرانکوائری اورتفتیش جلد مکمل کرکےریفرنس بنانے کا حکم دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY