لندن کا آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پولیس نے خالی کرالیا، جس کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہل کار آکسفورڈ سرکس اسٹیشن پہنچ گئے۔

پولیس کی جانب سے لوگوں کو آکسفورڈ سرکس سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی، کئی گھنٹے تک اسٹیشن کو گھیرے میں لیے رکھنے کے بعد حکام نے اسے عوام کے لیے کلیئر قرار دے دیا۔

لندن پولیس کے مطابق غلط الارم بج گیا تھا جس کی وجہ سے لندن کی آکسفورڈ اسٹریٹ اور ملحقہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY