افریقی ملک زمبابوے کی اعلیٰ عدالت کے جج نے کہا ہے کہ رابرٹ موگابے کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے فوج کے اقدامات کو بغاوت کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔

اعلیٰ عدالت کے جج جورج چیویشے نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ فوج نے موگابے کے قریبی حلقے کی جانب سے اقتدار پر قبضہ حاصل کرنے کو کوششوں کو روک کر دستوری فریضہ انجام دیا تھا۔ عدالت نے موگابے کی جانب سے نائب صدر منانگاگوا کو اُن کے منصب سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو بھی غیرقانونی قرار دیا۔

زمبابوے میں ترانوے برس کے رابرٹ موگابے نے منصب صدارت سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور اُن کی جگہ ایمرسن منانگاگوا نئے صدر کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY