پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ سندھ صوفیاء کی سر زمین ہے، اللہ پاک سندھ کو عمران خان کے شر سے بچائے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم کے دورۂ سندھ پر تنقید کی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں تو وہ سندھ کے لیے کون سے منصوبے کا اعلان کریں گے؟

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہ سکتے، وہ خوداس بات کااعتراف کر چکے ہیں، وزیر اعظم کنٹینر والی سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے والی چیز 5روپے کی ہو گئی، حکومت کےپاس مہنگائی کے سونامی کا کوئی جواب نہیں، عمران خان کے سونامی کا مطلب تباہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY