حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی جس میں انہوں نے حدیبہ اپیل دائر نہ کیے جانے کا ملبہ نوازشریف اور لاہورہائیکورٹ کے ججز پر ڈال دیا۔

نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حدیبیہ کیس میں اپیل تاخیر سے دائر کرنے وجہ نوازشریف ہیں کیونکہ سابق وزیراعظم بطور چیف ایگزیکٹو اپیل دائر کرنے کے معاملے پر اثر انداز ہوئے، انہوں نے اپیل دائر نہ کرنے کیلئے اثرروسوخ استعمال کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ بلاشبہ ملزم قانون کا فیورٹ چائلڈ ہوتا ہے، شکایت کنندہ کو بھی انصاف سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ درخواست میں کہا گیا دوبارہ تحقیقات سے روکنا انصاف سے روکنے کے مترادف ہے، عدالت کیس اور انصاف کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے۔

نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ سپریم کورٹ نیب اپیل کا ماضی کے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں جائزہ لے اور اپیل دائر کرنے میں تاخیر کا اعتراض ختم کرے۔

SHARE

LEAVE A REPLY