متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی جانب سے اماراتی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر میزائل حملے کی خبروں کی تردید کردی۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر اتھارٹی نے جنگجوؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ کروز میزائل حملے کےدعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے کوئی میزائل اماراتی حدود میں نہیں آیا اور نہ ہی ابوظہبی کے نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کو کوئی خطرہ ہے ۔

دوسری جانب یمن کے جنگجوؤں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ابو ظہبی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY