گزشتہ روزحوثی باغیوں کے ہاتھوں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد یمن میں جاری خانہ جنگی میں مزید شدت آ گئی ہے۔
پیر کے روز انٹرنیٹ پر سابق صدر صالح کی خون آلود لاش کو باغیوں کے ہاتھوں ایک پک اپ پر ڈالنے کی ویڈیو گردش کرتی رہی اور اس سے سن 2011ء میں لیبیا میں معمر قذافی کے قتل کی یادیں تازہ ہو گئیں۔
یمن میں تین دہائیوں تک حکومت کرنے والے علی عبداللہ صالح کو گزشتہ روز حوثی باغیوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ عبداللہ صالح کے حامیوں اور حوثی باغیوں کے درمیان گزشتہ چند روز سے دارالحکومت صنعا میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔












