لبنانی وزیر اعظم سعدی الحریری نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ کابینہ کے ایک اجلاس کے بعد حریری نے کہا کہ وہ بطور سربراہ حکومت اپنا کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے چار نومبر کو سعودی عرب میں وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد لبنان میں ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔
اس موقع پر لبنانی صدر مشیل عون نے ان کا استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس بحران کی ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔












