انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ اس وقت آئی سی سی میں بھارت کا اثرورسوخ بڑھ چکا ہے جس کی وجہ پیسہ ہے ، آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کی منصفانہ طور پر یکساں تقسیم یقینی بنائے ۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں احسان مانی نے کہا کہ پہلے آئی سی سی فیوچر ٹور بناتا تھا، لیکن اب یہ بورڈز پر چھوڑ دیا گیا ہے، آئی سی سی کرکٹ میچز کی یکساں تقسیم کو یقینی بنائے ورنہ کئی ٹیموں کو اس کا نقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں کہ ایک ٹیم پندرہ ٹیسٹ کھیلے اور دوسری ٹیم صرف پانچ۔
احسان مانی نے کہا کہ پیسے کی وجہ سے آئی سی سی ممبران کا جھکاؤ بھارت کی طرف بڑھ گیا ہے ۔












