قابض بھارتی فوج نے مسلسل ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ کشمیر میں چار نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ خواتین کی تذلیل اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض فوج نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اسی دوران بزرگوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اسی دوران قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شہید ہو گئے، بے رحم فوج نے لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کو دیدیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY