اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے معاملات کے فلسطینی وزیر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فادی الھدمی کو مشرقی یروشلم میں سیاسی سرگرمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہیں مبینہ طور پر ایک نئے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے تحت یروشلم کے اسرائیلی قبضے میں موجود حصے میں سیاسی سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق اسی الزام میں فلسطینی انتظامیہ کے نئے مقرر کردہ گورنر عدنان الغیث کی تلاش بھی جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY