نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 240 رنز سے ہرا کر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا ، مہمان ٹیم 444 رنز کے تعاقب میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
ہیملٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسری اننگز 30 رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی ۔
جیت کےلیے مہمان ٹیم کو مزید 414 رنز بنانے تھے یا پھر شکست ٹالنے کےلیے دو دن تک بیٹنگ کرنا تھی لیکن ایسا کچھ نہ ہوا، ایک ایک کرکے وکٹیں گرتی چلی گئیں ۔

ویسٹ انڈیز کے روسٹین چیز نے کچھ مزاحمت کی 64 رنز بھی بنائے لیکن ٹیم 203 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ۔
ویگنر نے تین ،ساؤتھی ،بولٹ اور سینٹنر نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، 240 رنز کی فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز بھی 0-2 سے جیت لی۔

SHARE

LEAVE A REPLY