یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے متعدد فضائی حملوں میں کم از کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ یہ بمباری حوثی باغیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعاء کے مختلف علاقوں پر کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران ملٹری پولیس کے ایک مرکز کو بھی نشانہ بنایاگیا۔
ان فضائی کارروائیوں میں نوے سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔












