چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی عمران خان سے ملاقات میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئندہ کی سیاسی حمکت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان صبح کراچی کے مقامی ہوٹل سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔ انہوں نے ہوٹل یا ائرپورٹ پر میڈیا سے بات نہیں کی۔
عمران خان بدھ 13 دسمبر کو کراچی پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے صنعتکاروں سے ملاقات، کراچی بار میں وکلا سے خطاب، پارٹی کے رکنیت سازی کیمپس کا دورہ اور طلبہ کنونشن سے خطاب کیا۔ عمران خان گزشتہ روز ٹنڈومحمد خان میں جلسے کیلئے کراچی سے گئے۔ انہوں نے اس بار کراچی کے فائیو سٹار ہوٹل میں قیام کیا۔












