سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

جمعرات کو ٹیکسلا میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سابق وزیر غلام سرور خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

تقریب کے دوران پیٹرن انچیف جہانگیر ترین نے غلام سرور خان کو پارٹی مفلر پہنا کر انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ، سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY