کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملہ، اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

0
793

کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملہ، اسلامک اسٹیٹ نے ذمہ داری قبول کر لی

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک چرچ پر نامعلوم مسلح افراد کے ایک حملے میں کم از کم آٹھ افراد مارے گئے ہیں۔ اس حملے کی ذمہ داری جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی ہے۔

مقامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں تیس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔ طبّی ذرائع کے مطابق چند زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اس گرجا گھر والے علاقے کو سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اپنے حصار میں لے لیا ہے۔

صوبائی سکریٹری داخلہ اکبر ہریفل کے مطابق ہلاک شدگان میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

وئٹہ چرچ حملے کے بعد چمن سمیت پاک افغان سرحد پر سیکورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او چمن نعمت اللہ ترین کے مطابق کوئٹہ چرچ حملہ کے بعد چمن میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، تاج روڈ پر واقع قدیم گرجا گھر، ہندو دھرم شالہ مندر اور سناتن بازار مندر پرپولیس کی اضافی سیکورٹی کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

شہر میں موجود اقلیتوں کے مذہبی عبادت گاہوں کے اطراف انسداد دہشت گردی فورس نے پیٹرولنگ شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد باب دوستی پر چیکنگ مزید سخت کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونے والوں کوبائیو میٹرک سسٹم سے گزارا جا رہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY