کراچی سینٹرل جیل کے دو قیدی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، قیدی نصیر نے سول اسپتال میں دم توڑا، دوسرا قیدی زاہد سینٹرل جیل کی بیرک میں مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قیدی نصیر کو گزشتہ روز عدالت میں پیشی کے لیے لایا جارہا تھا کہ اس کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر اسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

دوسرا قیدی زاہد سینٹرل جیل میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ قیدی زاہد قتل کے مقدے میں سزا یافتہ اور 2005ء سے جیل میں تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY