آٹھ پاکستانی شہدا کی تدفین آج نیوزی لینڈ میں ہوگی‘ معظم شاہ

0
702

ڈپٹی ہائی کمشنرمعظم شاہ کا کہنا ہے کہ شہید اریب کا جسد خاکی جلد پاکستان پہنچایا جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر معظم شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے 9 میں سے 7 پاکستانیوں کی میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج جمعہ کو کرائسٹ چرچ میں 8 پاکستانیوں کو سپردخاک کیا جائے گا جبکہ شہید اریب کی میت کو جلد پاکستان بھجوانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ڈپٹی ہائی کمشنرمعظم شاہ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے میں 9 پاکستانی شہید ہوئے تھے۔

سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے افغان باشندے حاجی داؤد اورفجی سے تعلق رکھنے والے حافظ موسیٰ پٹیل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ایرڈن نے  پریس کانفرنس کے دوران آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملے میں آٹومیٹک اور سیمی آٹو میٹک اسلحہ استعمال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY