پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا

0
753

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جاسوسی کر رہے بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون کنٹرول لائن کے ساتھ گرایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈروان کو ایل او سی کے ساتھ باغ سیکٹر میں گرایا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ، کسی بھارتی ڈرون کو لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس سے قبل 2015 میں پاک فوج نے بھارتی ڈرون مارا گرایا تھا جس کے تکنیکی تجزیے کے دوران جاسوسی کے ناقبل تردید شواہد سامنے آئے تھے۔

بھارتی ڈرون نے پاکستانی علاقوں کی تصاویر بنائی تھیں۔ جن میں لائن آف کنٹرول کا بھارتی علاقہ واضح نظر آرہا تھا، ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرون کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے چوڑیاں سے اڑا کر پاکستانی حدود میں داخل کیا گیا۔

تصاویر میں ایل او سی پر بھارتی علاقہ بھی واضح نظر آرہا ہے۔ جاسوسی طیارہ مقبوضہ کشمیرکےعلاقےچوڑیاں سےاڑایاگیا۔

اب سے کچھ دیر قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی جس کا دفتر خارجہنے بھرپور انداز میں جواب دیا اور پاک فوج نے سرحد پر بھارتی فوج کے عزائم کو خاک میں ملایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY