نوازشریف ، بیٹی اور داماد سمیت احتساب عدالت میں پیش ہونگے

0
114

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم ، داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے ،یہ ان کی احتساب عدالت میں دسویں پیشی ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ہمراہ منگل کی صبح لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے اور ائیر پورٹ سے احتساب عدالت جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سماعت کے بعد سابق وزیراعظم پنجاب ہائوس اسلام آباد میں پارٹی رہنمائوں سے مشاورت بھی کریں گے ۔

فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی اب تک16 ،16 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی20 سماعتیں ہوچکی ہیں ۔

نواز شریف 9 ، مریم نواز11جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 13 بار عدالت کے روبرو پیش ہوئے،تینوں ریفرنسز میں اب تک استغاثہ کے 8 گواہوں نے بیان قلمبند کرایا جن میں سدرہ منصور ،جہانگیر احمد،محمد رشید ، مظہر بنگش ،شہباز حیدر، ملک طیب، مختار احمد اور عمردراز شامل ہیں ۔

عدالت نے مزید 2گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کے لیے سمن جاری کر رکھے ہیں،یاسر بشیر العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس جبکہ شکیل انجم ناگرہ ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں بیان قلمبند کرائیں گے ۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی درخواست پر عدالت نے نیب کو فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں گواہ آفاق احمد کے جے آئی ٹی کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کی کاپی فراہم کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY