پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کے تعین کےلیے آرٹیکل 48(5) کے تحت دستوری فریضہ سرانجام دیا۔

پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا کہ صدرِ مملکت نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوایا ہے، پوری قوم کی نگاہیں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔

کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کےلیے لازم ہے دستور سے متعلق اپنا آئینی کردار نبھائے، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو 6 نومبر تک انتخاب کے انعقاد کا پابند بنائے۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ صدرِ مملکت کا اقدام خوش آئند ہے، صدرِ مملکت کے اقدام سے قوم میں امید جاگی ہے۔ بلآخر منتخب حکومت حلف لے گی۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ منتخب حکومت ملک کو گھمبیر سیاسی و معاشی مسائل سے نکالنے کی تدبیر کرے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY