چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میں السٹرکک نے ناقابل شکست ڈبل سنچری اسکور کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی اور انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 164 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے پہلی اننگز میں9وکٹوں کے نقصان پر491 نز بنالئے۔ کک 244 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 192رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز آگے بڑھائی، جو روٹ 61رنز کی اننگز کھیل کر کومنزکو وکٹ دے بیٹھے۔

ملان 14اور بیرسٹو 22رنز بناکر آؤٹ ہوئے، معین علی اور ووکس بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور جلد ہی کک کا ساتھ چھوڑ گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 20اور26رنز بنائے، براڈ نے 56رنز کی اننگز کھیلی۔

السٹر کک نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور اپنی ڈبل سنچری مکمل کی، جو ٹیسٹ کرکٹ میں اُن کی پانچویں ڈبل سنچری ہے۔

تیسرے روزکھیل کے اختتام پر انگلینڈنے 9وکٹوں کے نقصان پر491رنز بنالئے تھے۔ اوپنر السٹر کک ناقابل شکست 244رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور 327رنز164رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہےجبکہ اُس کی ایک وکٹ باقی ہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے لایون، ہیزل ووڈ اور کومنز نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY