پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ یورپ کے آخری میچ میں اسپین نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔
بارسلونا میں ہونےوالے میچ میں کھیل کے پہلے ہاف میں اسپین کو 3 گول کی برتری حاصل تھی، کھیل کے دوسرے حصے میں پاکستان کی جانب سے مبشر اور رضوان نے شارٹ کارنر کی مدد سے گول اسکور کیے، جبکہ رانا وحید نے فیلڈ گول اسکور کیا۔
دوسری جانب اسپین نے بھی مزید 2 گول کردیے اور مقابلہ 3 کے مقابلے میں 5 گول سے جیت لیا۔
یہ دورہ یورپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا آخری میچ تھا۔ ٹیم کل وطن واپس روانہ ہوگی۔












