بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے

0
255

بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے افتخار آباد سیکٹر میں ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ کی جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کی ۔

بھارتی فوج کی جانب سےایک بار پھربٹل سیکٹرمیںلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ہے،بھارتی فوج نےگاؤں ناطرمینڈلااورمدارپورکوفائرنگ کانشانہ بنایا ۔ فائرنگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

ادھربھارتی جارحیت اور جنگی جنون کا جواب دینے کی حکمت عملی پر غور کے لیے سیاسی قیادت آج اکٹھی ہو گی، وزیر اعظم نواز شریف پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

دوسری جانب کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہو ا ہے جس کی مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پرتناؤ کم کرنے کیلئے رابطوں پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعظم نے دورہ نیویارک میں عالمی رہ نماؤں پر واضح کیاکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا سرحدی تناؤ کے واقعات ہوتے رہیں گے۔

بھارتی مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے امریکا اور برطانیہ میں دستخطی مہم جاری ہے،آپ بھی برطانوی یا امریکی شہری ہیں تو اس مہم میں حصہ لیں اور مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کریں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY