دنیا بھر میں سال نو کے طلوع آفتاب کا سفر جاری ہے۔ نیا سال مبارک

0
144

دنیا کے مختلف شہروں میں سال نو کی تقریبات کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں، فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا تاکہ ان تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک نئے سال کے سورج کے طلوع کا سفر جاری ہے

امریکہ میں نیویارک سٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ 2018ء کی تقریبات کے موقع پر شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جن میں ٹائمز اسکوائر کو جانے والے کئی سڑکوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والوں کی دو، دو مقامات پر اسکریننگ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ یہاں ہر سال کے اختتام پر رات کے بارہ بجنے پر روایتی ٹائم بال گرائے جانے کو دیکھنے کے لیے تقریباً 20 لاکھ افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔

اسی طرح کے انتظامات لاس ویگاس شہر میں بھی کئے جائیں گے جہاں سیکورٹی کے لیے 15 سو پولیس اہلکاروں کو تعینات کی جائے گا۔ یہاں بھی شہر کے معروف علاقے میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے 3 لاکھ سے زائد افراد کے جمع ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری طرف جنوبی امریکہ کے ملک برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں سال نو کے تقریبات کے موقع پر پولیس 12 ہزار اہلکاروں کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور کسی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوج کو بھی تیار رکنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کئی اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

لندن میں بھی ایک ریکارڈ تعداد میں مسلح پولیس اہلکار نئے سال کے تقریبات کی نگرانی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اور زیر زمیں ریلوے نظام میں گشت کریں گے۔ تاہم لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے کسی خطرے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جرمنی کے بڑے شہروں بشمول برلن، میونخ، ہیمبرگ اور کلون میں ہونے والی تقریبات کے موقع پر اضافی پولیس فورس کو تعینات کیا جائے گا۔

افریقی ملک مصر جہاں جمعہ کو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے قاہرہ کے نواح میں واقع ایک چرچ پر حملہ کر کے 9 افراد کو ہلاک کیا تھا، مصری حکام نے نئے سال کی آمد کے موقع پر سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ترکی کے شہر استنبول میں پولیس نے نئے سال کے تقریبات سے پہلے شدت پسند گروپ داعش سے مشتبہ طور منسلک 120 افراد کو گرفتار کیا ہے اور شہر میں سیکورٹی کے سخت اقدمات کیے گئے ہیں۔

بھارت کی شہر ممبئی میں بھی نئے سال کے تقریبات کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں 30 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائےگا دوسری طرف پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد کے موقع پر ملک کے بڑے شہروں میں سیکورٹی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا جہاں نئے سال کی آمد سب سے پہلے ہوتی ہے، سیکورٹی اہلکار کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ سڈنی شہر کے مرکز میں پولیس کے اندازے کے مطابق 10 لاکھ سے زائد افراد نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوں گےجبکہ میلبورن شہر کے مرکز میں بھی نئے سال کے آمد پر مختلف تقریبات ہوں گی۔

یوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے اسکائی ٹائور پر سال 2018ء کے آغاز کے موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔

پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجتے ہی نیوزی لینڈ میں رات کے 12 بج گئے ،نئے سال کے آغاز آکلینڈ میں اسکائی ٹاور سے آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،نئے سال کے موقع پر شاندار آتش بازی دیکھنے والے سحر میں ڈوب گئے۔

ہزاروں افراد نے آتش بازی اور جشن میں شرکت کی ، دیگر ممالک میں سال نو کے جشن کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں ۔

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر12 ہزارپاؤنڈ وزنی کیک پہنچادیاگيا ، ٹوکیو میں پریڈ ، برازیل میں گلدستے سمندر کی نذرکئے گئے ، گوگل نے 2018ء کی آمد کے موقع پر نیا ڈوڈل جاری کردیا ۔

چین کے شہر ہانگ کانگ میں بھی نئے سال کا استقبال آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا،ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتشبازی کے مظاہرے سے پورا آسمان جگمگا اٹھا۔

نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر نئے سال کا جشن منانے کے لئے 12 ہزار پونڈ وزنی رنگ برنگی روشنیوں سے سجی گیند کو 130 فٹ اونچے کھمبے پر پہنچا دیا گیا جہاں 12 بجتے ہی گیند کو روشن کیا جائے گیا، ٹھنڈے ٹھار موسم میں اس نظارے کو دیکھنے کے لئے نیویارک میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔

دبئی کے برج خلیفہ پر بھی نئے سال کے جشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں ہزاروں سیاح اور مقامی افراد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھیں گے۔

دیگر ملکوں میں بھی گھڑی کی سوئیوں کے ساتھ دیوانوں کی دھڑکنیں تیز ہونے لگی اور سیاحوں کی بڑی تعداد برازیل پہنچنا شروع ہوگئی۔

برطانیہ میں سال نوکے جشن سے پہلے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور لندن آئی پر آتش بازی کا نظارہ کرنے والوں کو سیکیورٹی سےگزارا جائےگا۔

جرمنی سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں سورج غروب ہوتے ہی کنسرٹ ہوں گے اور آتش بازی کی جائے گی،روس میں من چلوں نے سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لئے مشہور بیکل جھیل میں انڈر واٹر پارٹی منائی اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر درخت کی شکل بنانے کی کوشش کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY