دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کو طلب کرکے صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھاکہ پاکستان نے جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا ،اسلام آباد کو 33 ارب ڈالر امداد دے کر بے وقوفی کی ۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا ہے، جن کا ہم افغانستان میں تعاقب کر رہے ہیں،’اب ایسا نہیں چلے گا‘۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے بیان کےبعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی اور کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر وزیر خارجہ نے کہا تھاکہ جلد امریکی صدر کو جواب دیا جائے گا ،اسی تناظر میں امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکی صدر کے بیان پر احتجاج کیا گیا ہے













