کولمبیا کے عوام نے حکومت اور فارک باغیوں کے مابین طے پانے والے امن معاہدے کو ایک ریفرنڈم میں مسترد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ہونے والے ریفرنڈم میں 50.23 فیصد عوام نے امن معاہدے کی مخالفت میں جبکہ 49.76 فیصد نے اس کے حق میں ووٹ ڈالے۔ کولمبیا کے صدر سانتوس نے تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقات کرنے اور امن عمل کو آگے بڑھانے کے امکانات پر بات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

فارک باغیوں کی طرف سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے پر ابھی بھی تیار ہیں۔ 1964ء میں شروع ہونے والی کولمبیا کی خانہ جنگی میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسّی لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY