جنوبی کوریا میں صدر پاک گن ہے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ پانچ ہفتوں سے ہزاروں افراد ان کے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہر ہفتے کی شب سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ ان پرامن مظاہروں کے دوران شرکاء موم بتیاں لیے گاتے اور جھومتے رہتے ہیں۔

ان مظاہروں کو جنوبی کوریا کی تاریخ کے بڑے مظاہروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ اس باعث صدر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اس عہدے سے الگ ہو جائیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY