ہوانا کے انقلاب اسکوائر پر فیڈل کاسترو کی یاد میںعظیم الشان اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، قطری امیر، چینی اور ایرانی نائب صدور، یونانی وزیراعظم، جنوبی افریقا اور لاطینی امریکا کے سربراہان مملکت نے انقلابی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں فیدل کاسترو سے اظہار عقیدت کیلئے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پرجمع ہوئے اور انقلابی رہنما سےاپنی محبت کا اظہار کیا۔

انقلاب اسکوائر پر ہونے والی ریلی میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ بیرون ملک سے آنے والوں نے بھی شرکت کی، لوگوں نے فیدل کاسترو کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں۔

فیدل کاسترو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عالمی رہنما بھی ہوانا پہنچے ہیں، جن میں قطرکےامیر، چین اور ایران کے نائب صدور، یونانی وزیراعظم، جنوبی افریقا اور لاطینی امریکا کے سربراہان مملکت شامل ہیں۔

عالمی رہنماؤں نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فیدل کاستر کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا

SHARE

LEAVE A REPLY